ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام سے ملحقہ بنگلہ دیش سرحد پر پہلی بار اسمارٹ فینس شروع کی گئی

آسام سے ملحقہ بنگلہ دیش سرحد پر پہلی بار اسمارٹ فینس شروع کی گئی

Thu, 12 Apr 2018 11:33:42    S.O. News Service

نئی دہلی،11اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بنگلہ دیش سے ملحقہ آسام کے ندی والی علاقے میں اسمارٹ طریقے سے نگرانی رکھنے کے لئے پہلی پائلٹ پراجیکٹ ’سمارٹ فینس‘شروع کی گئی ہے۔یہ منصوبہ مودی حکومت کی ہندوستان-پاکستان اور ہندوستان-بنگلہ دیش حدود کو اگلے چند سالوں میں مکمل طور پر بند کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔اس منصوبہ کو کامپرہینسیو انٹگریٹیڈ براڈ مینجمنٹ سسٹم (سی آئی بی ایم ایس)کا نام دیا گیا ہے۔سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے بتایا کہ تکنیکی نگرانی کو پہلی بار ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور دھبری کے 55کلومیٹر طویل علاقے میں مشین سے نگرانی رکھنی شروع کی گئی ہے۔ یہاں الرٹ سسٹم لگائے گئے ہیں۔شرما نے بتایاکہ حال ہی میں دھبری میں سی آئی بی ایم ایس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا۔یہاں سرحد سے ندی گزرتی ہے اس لئے یہاں باڑ نہیں لگائی جا سکتی۔ڈی جی نے بتایا کہ اسی طرح کے منصوبے کا آغاز جموں میں ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر شروع کی جائے گی۔


Share: